ہمارے بارے میں

ایگری اخبار ڈاٹ کام زرعی شعبہ کی ایک منفرد نیوز ویب سائٹ ہے جس کا پہلا مقصد اپنے قارئین کو غیر جانبدار رہتے ہوئے قومی زرعی معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔اس کا دوسرا مقصد زرعی پیداواری معاملات میں کسانوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں عالمی سطح پر رونما ہونے والے زرعی تجربات و معاملات سے بھی آگاہ رکھنا ہے۔ علاوہ ازیں قارئین کی تفریح کے لئے زراعت کی دلچسپ و عجیب خبریں بھی اس ویب سائٹس کا حصہ بنائی جاتی ہیں۔ زرعی اجناس کے طبی فوائد بھی اس سائٹ پر آنے والے قارئین کی نظروں سے گزرتے رہیں گے۔
اس ویب سائٹ پر جاری ہونے والی تمام خبریں انتہائی سہل اردو زبان میں عام فہم انداز میں پیش کی جاتی ہیں۔ کوشش کی جاتی ہے کہ ہر خبر تحقیق کے بعد شائع کی جائے۔ اس لئے ہمارے قارئین و ناظرین ہر خبر کو مکمل اعتماد کے ساتھ اپنے احباب سے شئر کر سکتے ہیں۔