اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنیں گے

سندھ حکومت کے محکمہ حیوانات نے اپنی نوعیت کے انوکھے بل پر تیاری کا کام شروع کر دیا ہے. جس کے تحت انسانوں کے بعد ملک میں جانوروں کے لئے بھی شناختی کارڈ کا اجراء کیا جائے گا. دلچسپ بات یہ ہے کہ ان جانوروں کو پاسپورٹ اور ویزے بھی جاری کئے جائیں گے.
تیار کئے جانے والے اس بل کے تحت نادرا کی طرز پر سندھ لائیو سٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جایا گا.
جانور کی پیدائش اور موت کی اطلاع اس اتھارٹی کو دے کر سرٹیفکیٹ حاصل کر نا ضروری ہو گا. اس کے علاوہ اگر آپ جانور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا چاہتے ہیں یا ذبح خانے لے کر جانا چاہتے ہیں تو بھی آپ کو متعلقہ اتھارٹی سے منظوری لینا ہوگی.
یہ اتھارٹی جانوروں کی فلاح و بہبود کے علاوہ قصابوں کی بھی رجسٹریشن کرے گی.
بشکریہ دنیا نیوز

Share Please

اپنا تبصرہ بھیجیں