موبائل اٹھائیں، میسج کریں اور کپاس کی مفت بیج سکیم میں شامل ہو جائیں

اگر آپ حکومتِ پنجاب سے کپاس کا خالص اور مستند بیج مفت میں یا معمولی قیمت پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو فوراََ اپنا موبائل اٹھائیں اور ایک میسج ٹائپ کریں.
میسج میں آپ سب سے پہلے CS0319 لکھیں، پھر اس ساتھ سپیس ڈالیں اور اپنا قومی شناختی کارڈ لکھیں. اب یہ میسیج 8070 پر بھیج دیں.
مثال کے طور پر اگر راقم خود اس سکیم میں حصہ لینا چاہے تو اس طرح سے میسج ٹائپ کرے گا،
3110345385573 CS0319
اور پھر اس میسج کو 8070 پر بھیج دیا جائے گا.

میسج بھیجنے کے ساتھ ہی آپ اس سکیم میں شامل ہو جائیں گے.
ایک بات کا دھیان رہے کہ میسج آپ نے اس سِم سے کرنا ہے جو آپ کے نام پر ہو. بصورت دیگر گڑ بڑ ہو سکتی ہے اور آپ اس سکیم سے باہر ہو سکتے ہین.

ابھی حکومتِ پنجاب نے اس سے زیادہ کسی قسم کی مزید کوئی معلومات نہیں دی ہیں. ہو سکتا ہے حکومت نے ابھی بیج تقسیم کرنے کا طریقہ کار وضع کرنا ہو.

پچلے سال کیا ہوا تھا؟

البتہ گزشتہ سال حکومتِ پنجاب نے درخواست دینے والے کسانوں کو 5 کلو بیج والا ایک ایک پیکٹ بالکل مفت دیا تھا.
گزشتہ برس کسانوں میں 5 مختلف اقسام کی ورائٹیاں تقسیم کی گئی تھیں جن میں ایف ایچ 142، آئی یو بی 2013 اور ایف ایچ لالہ زار کے علاوہ دو اور ورائٹیاں بھی شامل تھیں.

اس سال کیا ہو سکتا ہے؟

اگر موجودہ سال کی صورتِ حال کو دیکھا جائے تو حکومت نے سال 18-2017 کے بجٹ میں کسانوں کو ترقی دادہ کپاس کے بیج کی طرف راغب کرنے کے لئے 11 کروڑ روپیہ رکھا تھا.
امید کی جا سکتی ہے کہ حکومت اسی رقم سے اپنی سرپرستی میں بیج خرید کر کسانوں میں مفت تقسیم کر ے گی. اور سکیم میں حصہ لینے والے کسانوں کو کم از کم 5 کلو والا ایک پیکٹ تو ضرور ملے گا. البتہ بہت زیادہ کسان اگر سکیم میں آ گئے تو پھر قرعہ انداری بھی ہو سکتی ہے. بیج حاصل کر کے کسانوں کو مالی فائدہ تو اگرچہ زیادہ نہیں ہو گا لیکن ایک بات ضرور ہے کہ بیج ممکن حد تک تسلی بخش ہوگا. جسے کاشتکار حضرات اگلے سالوں میں کاشت کے لئے استعمال کر سکتے ہیں.

لہذا ایک میسج کرتے ہوئے کون سا دیر لگتی ہیں. موبائل اٹھائیں اور میسج کر دیں. قسمت یا نصیب!
اس سلسلے میں جیسے ہی کوئی مزید معلومات جاری ہو گی ایگری اخبار پر شائع کر دی جائے گی.

تحریر
ڈاکٹر شوکت علی
ماہرِ توسیعِ زراعت، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

Share Please

اپنا تبصرہ بھیجیں