زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے انجیر کے پودے مفت حاصل کریں

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ ہارٹی کلچر (اثمار)، پنجاب میں انجیر کے باغات لگانے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے. اس سلسلے میں ڈاکٹر سعید احمد، ماہر انجیر اپنی تحقیقی اور توسیعی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں.

اگر آپ انجیر کے پودے لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اور بہترین اقسام کے پودے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بروز جمعہ 16 مارچ 2018 بوقت 10 بجے تشریف لائیے.
اس تاریخ کو یونیورسٹی ایک تقریب منعقد کر رہی ہے جس میں شرکت کرنے والے ہر کسان کو انجیر کے دو دو پودے مفت فراہم کئے جائیں گے. پودوں کے علاوہ کسان حضرات کو انجیر کی کاشت اور بڑھوتری وغیرہ کے متعلق بھی مکمل رہنمائی دی جائے گی.

البتہ اگر کوئی کاشتکار دو سے زیادہ پودے حاصل کرنا چاہے گا تو اسے بھی یہ پودے آدھی قیمت یعنی 40 روپے فی پودا کے حساب سے مل جائیں گے.
واضح رہے کہ انجیر کے یہ پودے دوسرے تیسرے سال پھل دینا شروع کر دیں گے انشااللہ
لہذا پاکستان اور خصوصاََ پنجاب کے تمام کاشتکاروں کو دعوت عام ہے کہ وہ زرعی یونیورسٹی کے مہمان بن کر انجیر کے پودے حاصل کریں.
اگر آپ یونیورسٹی میں آ کر پودے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دئیے گئے نمبر پر میسج کریں.
براہ کرم وہی کسان میسج کریں جن کا یونیورسٹی آنے کا پکا پروگرام ہو.

موبائل نمبر
03338360766
میسج میں اپنا نام ، ضلع اور پتہ ضرور لکھیں.

جب آپ ہمیں‌میسج کریں گے تو ایک یا دو دن کے اندر اندر آپ کے موبائل نمبر پر آپ کو دعوت نامے کا میسج مل جائے گا اور آپ اس تقریب میں شرکت کر سکیں گے.
یاد رکھیں یونیورسٹی آتے ہوئے اپنے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ساتھ لازمی لائیں.

Share Please

اپنا تبصرہ بھیجیں